ابنا: احمد داؤد اوغلو نے ایک بیان میں ایران پر حملہ کرنے کی صیہونی حکومت کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے علاقے میں ہرقسم کی کشیدگی کو ناقابل قبول قرار دیا۔داؤد اوغلو نے ایران کےخلاف صہیونی ریاست کے صدر شیمون پریز کے دھمکی آمیز بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی علاقےمیں ہرقسم کےف وجی اقدام کا مخالف ہے اور اس کاخیال ہے کہ مشرق وسطی میں نیا فوجی اقدام اس علاقےميں عدم استحکام کا باعث ہوگا۔شیمون پریز نے چھ نومبر کو اپنے ایک بیان میں ایران کو اسرائیل کے فوجی حملےکی دھمکی دی تھی ۔ صہیونی ریاست کی جانب سے ایران پر فوجی حملےکی دھمکی کے بعد ایرانی حکام نے اعلان کیاہے کہ ہر قسم کے ممکنہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔......
/169